کوئلے کی کان بیٹھنے سے دس مزدور ہلاک

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 30, 2016 | 17:07 شام

 

جھاڑ کھنڈ (شفق ڈیسک) بھارت کی ریاست جھاڑ کھنڈ میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں 10 مزدور ہلاک ہوگئے جبکہ درجن بھر سے زائد مزدوروں کے ملبے میں پھنسے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ ریاست جھاڑکھنڈ کے گوڈا ضلع میں کوئلے کی کان میں ہونیوالے حادثے میں 23 کان کن ملبے تلے دب گئے، جن میں سے 10کی لاشوں کو نکال کر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ امکان ہے کہ 13 افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ حادثے کے بعد ریسیکیو ٹیموں کے کارکن فوری طور پر جائے حادثہ پہنچ گئے جنہوں نے امدا

دی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔ بھارتی میڈیا کیمطابق انتظامیہ کی جانب سے ملبیتلے 50 مزدوروں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔