جہادی کمانڈر سے ایک بیوہ کی رونگٹے کھڑے کردینے والی گفتگو

2019 ,ستمبر 26



لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ) ایک بیوہ عورت کا بیٹا جو افغان جہاد میں شہید ہوگیا تھا، اس کے شہید ہونے کی اطلاع سننے کے بعد ہرات کے مجاہد کمانڈر توران اسماعیل خان کے پاس گئی اور پوچھا کہ " امیر صاحب جنت اچھی جگہ ہے یا فرانس" امیر صاحب نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کونسا شک ہے کہ جنت اچھی جگہ ہے،۔ " بیوہ عورت نے کہا کہ نہیں امیر صاحب فرانس اچھی جگہ ہے،"۔ امیر صاحب نے سوال کرتے ہوئے کہا فرانس کیسے اچھی جگہ ہوگئی؟۔ 
" بیوہ عورت نے کہا امیر صاحب اگر جنت اچھی جگہ ہے تو آپ اپنے بیٹے کو کیوں نہیں جہاد پربھیجتے، فرانس کیوں بھیجا، آپ نے صرف ہمارے بچے شہید کروائے اپنے بچے اس سعادت سے محروم رکھے"۔
واضح رہے کہ برہان الدین ربانی کی بیٹی لندن میں ماڈلنگ کرتی ہے۔ قاضی حسین احمد اور فرید پراچہ دونوں کے داماد امریکہ میں رہتے ہیں۔ جنرل حمید گل کا بیٹا سوئٹزر لینڈ میں بزنس کرتا ہے۔ غزوہ ہند کے مجاہد اوریا مقبول کی بیٹی امریکہ میں پڑھٹی ہے، مگر ہمارے لیئے مغرب طاغوت ہے۔

متعلقہ خبریں