جوزف سٹالن اور پولیس کلچر

2020 ,مارچ 18



جوزف سٹالن 1941ءمیں روس کا وزیراعظم بنا۔ بڑا سخت گیر اور بے رحم تھا۔ ایک مرتبہ اسکی گھڑی گم ہو گئی۔ پولیس سربراہ نے برآمدگی کا حکم دیا۔ اگلے روز بیریا نے سٹالن کو خوشخبری سنائی "جناب تمام ملازمین سے تفتیش کی گئی 127 گھڑیاں برآمد ہو گئی ہیں" سٹالن نے کہا "گھڑی تو چند منٹ بعد ہی مل گئی تھی“۔127 گھڑیاں سٹالن کی دہشت کے باعث برآمد ہوئیں یا سوویت یونین کے پولیس کلچر کی وجہ سے؟ اگر کلچر کی وجہ سے تو ہم نے وہ کلچر برآمد کرلیا۔پنجاب کے ایک آئی جی نے رات کوجیب سے 9 سو روپے نکال کر تکیے کے نیچے رکھ دئیے۔ صبح دفتر جانے کی تیاری کے بعد تکیہ اٹھایا تو روپے نہیں تھے۔ صاحب نے تھانہ سول لائن رپورٹ کر دی اور دفتر چلے گئے۔ ایس ایچ او نے فون کرکے بتایا ”سر تینوں گھر کے ملازموں سے نو،نو سو روپے برآمد ہو گئے ہیں۔ اس دوران اہلیہ کا غلاف سے پیسے ملنے کا فون آ چکا تھا۔

متعلقہ خبریں