جے یو آئی کے رہنماء نے نواز شریف سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا

2019 ,نومبر 13



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) جے یو آئی کے رہنما حافظ حسین احمد نے دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی رہائی جے یو آئی کے دھرنے کی وجہ سے نہیں ہے۔ عمران خان پہلے کہہ رہے تھے کہ ہم نواز شریف کوانسانی ہمدردی کی بناءپر باہر جانے کی اجازت دے رہے ہیں اور اب کہہ رہے کہ یہ عدالت کا مسئلہ ہے۔
 انہوں نے کہا کہ اگر یہ بات ہے تو مرد بن کر کہہ دیں کہ ہم نہیں جانے دیتے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں نواز شریف کو سلام پیش کرتا ہوں کہ ان کی جانب سے باہر جانے سے انکار کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جرات کرتی اورپہلے ہی انکار کردیتی، حکومت اپنے انسانی ہمدردی کے موقف سے پیچھے ہٹ گئی ہے ۔

متعلقہ خبریں