جے یو آئی ف کے سنئیر رہنماء کو پولیس نے گرفتار کرلیا، لیکن کیوں؟ وجہ جانئے اس خبر میں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 27, 2019 | 07:28 صبح

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) پولیس نے اشتعال انگیز تقریر اور نفرت پھیلانے کے الزام میں جمیعتِ علماء اسلام ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
جمیعتِ علماءاسلام ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو صبح 4بجے گرفتار کیا گیا، ذرائع کے مطابق انہیں گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا گیا ہے۔ ان کے گھر والوں نے بتایا ہے کہ مفتی کفایت اللہ گزشتہ شب مانسہرا سے اسلام آباد میں ایک ٹیوی پروگرام میں شرکت کیلیے پہنچے تھے جہاں مانسہرا اور اسلام آباد پول
یس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا۔
ان کے بھائی کا کہنا ہے کہ انہیں مانسہرا جیل منتقل کیا گیا ہے جبکہ کچھ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں کسی نامعلام مقام پہ منتقل کیا گیا ہے۔
ان کے بھائی کا کہنا ہے کہ انہیں مانسہرا جیل منتقل کیا گیا ہے جبکہ کچھ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں کسی نامعلام مقام پہ منتقل کیا گیا ہے۔