نوجوان نے 110 فٹ بلند کرین سے چھلانگ لگا کر سب کو حیران کر دیا

2017 ,جولائی 8



ٹورنٹو (مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈا میں ایڈونچر کے شوقین منچلے نے 110فٹ بلند کرین سے چھلانگ لگادی، وہاں موجود لوگ دل تھام کر رہ گئے۔مانٹریال سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے بلند کرین سے آزادانہ چھلانگ لگائی اوربا آسانی نیچے رکھے ہوئے ہوا بھرے پلیٹ فارم پر پہنچ کر نہ صرف ایڈونچر کو انجوائے کیا بلکہ دیکھنے والوں کو بھی حیران کردیا۔

متعلقہ خبریں