2017 ,مئی 16
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گلوکار جواد احمد نے ’’برابری‘‘ کے نام سے نئی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمشن میں درخواست جمع کرا دی ہے۔ جواد احمد نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو برابری کی بنیاد پر تعلیم، صحت اور روزگار ملے اسلئے میں نے سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں عوام کو تعلیم اور صحت کی سہولت مفت ملنی چاہئیں۔ الیکشن کمشن پنجاب نے درخواست اسلام آباد بھجوا دی ہے جہاں سکروٹنی کمیٹی کی تجاویز کے بعد انکی پارٹی کی رجسٹریشن کی جائے گی۔