خانہ کعبہ کے فرش پر پھیلے خون کی تصویر نے انٹر نیٹ پر تہلکہ برپا کردیا لیکن اس کی حقیقت کیا ہے؟

2017 ,اکتوبر 10



کچھ عرصہ پہلے خانہ کعبہ کے فر ش پر پھیلے خون کی ایک تصویر نے انٹر نیٹ پر تہلکہ مچا دیا تھا تاہم اب سعودی عرب کی سپیشل فورسز نے اس تصویر کی حقیقت بتا دی جس کے بعد قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں۔سپیشل فورسز نے خانہ کعبہ کے سامنے کسی حادثے سے متعلق رپورٹس کی تردیدکی ہے۔حرمین نیوزڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق چند دنوں پہلے سوشل میڈ یا پر ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں خانہ کعبہ کے سامنے فرش پر پھیلا ہوا خون دکھا یا گیا ،تصویر کو پوسٹ کرتے ہوئے پیغام دیا گیا یہ ایک حادثے کی تصویر ہے جو خانہ کعبہ کے سامنے پیش آیا۔ تاہم سعودی سپیشل فورسز کے ترجمان سمیع ال سلیمی نے بتا یا ہے کہ یہ تصویر نئی نہیں ہے۔انہوں نے بتا یا کہ یہ ایک پرانی تصویر ہے جو کہ اس وقت لی گئی تھی جب ایک افریقی مسلمان طواف کے دوران بھیڑ کی وجہ سے پیر پھسلنے کے باعث زخمی ہو گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اس شخص کو ابتدائی طبی امداد اسی جگہ پر دے کر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں