بھارتی بدبخت نے یس بک پر کعبتہ اللہ کے اوپر بدھا کی تصویر لگادی،سعودی پویلس نے توہین مذہب کے جرم میں گرفتار کرلیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 22, 2016 | 17:59 شام

ریاض(مانیٹرنگ) سعودی پولیس نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ فیس بک پر کعبتہ اللہ کی مبینہ بے حرمتی کے الزام میں ایک بھارتی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ایک بھارتی تارکین وطن نے فیس بک پر کعبتہ اللہ کے اوپر بدھ مت کے بت بدھا کی تصویر لگانے کی کوشش کر کے کعبہ کی بے حرمتی کی ہے جس پر خطے کے انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے اسے گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ابھی گرفتار کئے جانے والے بھارتی تارک وطن کی شناخت نہیں ہو

سکی۔