تصویر کو سیلفی کہنا!! کاجول کو بھاری پڑ گیا

2017 ,نومبر 11



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول کو انٹرنیٹ پر تصویر کو سیلفی کہہ کر شیئر کرنا مہنگا پڑھ گیا۔ دنیا بھر میں موبائل سے سیلفی لینے کا رجحان اس قدر تیزی سے بڑھ رہا ہے کہ لوگ اب تصویر یا سیلفی میں بہت آسانی سے فرق کرلیتے ہیں۔دنیا بھر میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو دوسروں کو متاثر کرنے کے لیے خطرناک مقامات پر جاکر سیلفی لینے کی کوشش کرتے ہیں جس کے باعث اکثر اوقات انہیں اپنی جان تک سے ہاتھ دھونے پڑتے ہیں۔

امریکا ، برطانیہ ، بھارت سمیت متعدد ممالک نے لوگوں کی جان کو محفوظ رکھنے کے لیے خطرناک مقامات پر سیلفی لینے کی پابندی عائد کررکھی ہے۔معروف بھارتی اداکارہ کاجول نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کمال حسن ، امیتابھ بچن کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’میں مزاحمت نہیں کرسکتی کیونکہ یہ دو لیجنڈز کے ساتھ سیلفی لینے کا وقت ہے‘۔کاجول کی شیئر کی جانے والی تصویر کو اب تک 22 ہزار سے زیادہ ری ٹویٹ مل چکے ہیں اور اس پر 9 سو سے زیادہ تبصرے کیے گیے جن میں سے اکثر میں صارفین نے لکھا ہے کہ یہ سیلفی نہیں بلکہ فوٹو گرافر کی تصویر ہے۔

View image on Twitter

بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ سے بھی تصویر دیکھ کر رُکا نہ گیا اور انہوں نے بھی اس تصویر کے ساتھ لکھا کہ ’یہ بہت خوبصورت تصویر ہے‘۔

متعلقہ خبریں