فلائٹ سیفٹی کیلئے کالے کرتوتوں والی انتظامیہ کی طرف سے کالے بکرے کا صدقہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 18, 2016 | 16:21 شام

کراچی(مانیٹرنگ)پی آئی اے کے پہلے اے ٹی ار طیارے کے چیک ڈاؤن چیک کے بعد پرواز سے قبل کالے بکرے کا صدقہ دیا گیا ۔طیارہ حادثے کے بعد پی آئی اے کے تمام اے ٹی ار طیارے چیک ڈاؤن چیک کے لئے گراونڈ کردیئے گئے تھے ، پہلے اے ٹی ار طیارے کاچیک ڈاؤن چیک مکمل ہونے کے بعد پہلی پرواز اسلام آباد سے ملتان روانہ کی گئی۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق پرواز کی روانگی سے قبل ڈائریکٹر انجینئرنگ کی ہدایت پر کالے بکرے کا صدقہ دیا گیا، جبکہ پی آئی اے نے سی 130 طیارے کے ذریعے اسلامآباد سے گلگت اور چترال کی چار پرو

ازیں آپریٹ کیں ۔اے ٹی ار طیارے گراؤنڈ ہونے کے باعث پی آئی اے نے پاک فضائیہ سے چترال گلگت پرواز کے لئے سی 130 طیارے لئے ہیں ۔