خیبر پی کے اسمبلی میں کلبھوشن کی سزائے موت پر فوری عملدرآمد کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

2017 ,مئی 24



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک):ویسے بھی اب اس کا بینڈ بجا ہی دینا چاہئے۔ عالمی عدالت میں ہماری جو سبکی ہوئی ہم اسے فتح قرار دے کر خوشی کے شادیانے بجانے سے تو رہے۔ بھارت کو اب جلد ہی شہنائی کی المناک ماتمی دھن پر کلبھوشن کی یاد میں تقریبات منعقد کرنے کا موقع ملنا چاہئے جو اس وقت خوب فتح کے ڈھول بجا رہا ہے۔ جس کی سماعت شکن آواز سے بہت سے پاکستانیوں کے دل مجروح ہو رہے ہیں اصول فطرت بھی یہی ہے کہ .... ”جہاں بجتی ہے شہنائی وہاں ماتم بھی ہوتا ہے“

اب بھارت میں بھی ماتمی دھن بجنی چاہئے۔ اس وقت ہمارے کون سے بھارت کے ساتھ اچھے دوستانہ تعلقات عروج پر ہیں جو ختم ہو جائیں گے۔ ہاں حکمرانوں کی بات اور ہے‘ ان کے ذاتی تعلقات جہاں بھی ہوں جس سے ہوں، پاکستانیوں کو کیا لینا دینا۔ کلبھوشن کے جواب میں بھارت شور مچائے تو اسے یاد دلایا جا سکتا ہے کہ جناب لاکھوں کشمیریوں کو قبرستان پہنچانے، زندہ درگور کرنے پر ہماری تمام چیخ و پکار پر آپ نے کان بند کر رکھے ہیں۔ اور تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو۔17,18برس قبل ہماری بحریہ کا طیارہ بھارت نے مار گرایا کافی جوان شہید ہوئے ہم نے عالمی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جواب میں بھارت نے ٹھینگا دکھایا اور عالمی عدالت میں پیش تک نہ ہوا۔ اس کا کسی نے کیا بگاڑ لیا۔ پھر ہمیں کیا ڈر‘ کیسا خطرہ۔ شمالی کوریا، ایران، وینزویلا اور کیوبا اپنی من مانی کرکے عزت کے ساتھ زندہ ہیں۔ تو ٹھیک ہے پھر ہماری چاروں صوبائی اسمبلیوں کو چاہئے کہ وہ بھی ایسی قراردادیں منظور کریں قومی اسمبلی بھی کسی سے پیچھے کیوں رہے وہ بھی کلبھوشن کی سزائے موت پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کرے۔ یوں اسے پھندے پر جلد از جلد لٹکا دیا جائے۔ اس سے پہلے کہ بھارت کوئی نئی چال چلے۔ یہ قفیہ ختم کرنا بہتر ہے۔

متعلقہ خبریں