پاک چین راہداری پر سکیورٹی امور کیلئے ایسا شاہکار بم بھی اثر نہ کرے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 23, 2016 | 14:14 شام
کراچی (شفق ڈیسک) آئیڈیاز 2016ء کراچی ایکسپو سنٹر میں جاری ہے۔ اس نمائش میں پاکستان میں بننے والی پہلی آٹھ بائی آٹھ آرمڈ وہیکل کو متعارف کرایا گیا ہے۔ آئیڈیاز 2016ء میں ویسے تو کئی دفاعی مصنوعات نمائش کیلئے پیش کی گئیں مگر پاکستان میں تیار کردہ آٹھ بائی آٹھ کی آرمڈ وہیکل کئی ممالک کے مندوبین کی توجہ کا خاص مرکز بنی ہوئی ہے۔ اس وہیکل کی خاص بات یہ ہے کہ یہ اس پر گولی یا بم کا کوئی اثر نہیں ہوتا اور یہ بارودی سرنگوں کا دھماکا بھی برداشت کر سکتی ہے۔ آٹھ بائی آٹھ کی اس آرمڈ وہیکل کو اسلام آباد میں ایک نجی کمپنی نے تیار کیا ہے۔ ماہرین کیمطابق اس وہیکل کو پاک چین راہداری پر سکیورٹی امور کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔