کرن جوہر نے فواد خان کو بہترین اداکار قرار دے دیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 05, 2016 | 19:54 شام

ممبئی: پاکستانی اداکار فواد خان اپنی جاندار اداکاری اور دلکش شخصیت کے باعث انڈیا میں بھی کافی مقبول ہوچکے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں دھڑا دھڑ فلموں کی آفرز آرہی ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ ترین صورتحال کے باوجود فواد خان کی مقبولیت اتنی زیادہ ہے کہ معروف ڈائریکٹر کرن جوہر ان کی حمایت میں بولتے نظر آتے ہیں اور اب تو کرن جوہر نے انہیں بہترین اداکار بھی قرار دے دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہر سے ایک پروگرام میں ان کی نئی آنے والی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں مرکزی کرداراد
ا کرنے والے اداکاروں رنبیر کپور اور فواد خان میں سے بہترین اداکار کے حوالے سے پوچھا گیا تو ہدایتکار نے فوراً فواد خان کوبہترین اداکار قرار دے دیا جب کہ کرن جوہرکا کہنا تھا کہ فواد خان کی اداکاری میں جدت موجود ہے جس کی وجہ سے رنبیر جانتا ہے کہ میں فواد خان کو ہی بہترین قرار دوں گا۔