کرینہ کپور کی تازہ تصاویر نے سب کو حیران کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 26, 2017 | 18:41 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور چھوٹے نواب سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور نے3ماہ قبل ماں بننے کے بعد اپنا وزن 12 کلو کم کر لیا ، دوران زچگی کرینہ کپور ضرورت سے زیادہ موٹی ہو گئیں تھیں اور ان کا وزن بھی 18کلو بڑھ گیا تھا ۔ بھارتی نجی چینل کے مطابق بالی ووڈ کی چلبلی اداکارہ کرینہ کپور خان گذشتہ سال دسمبر میں ننھے تیمور علی خان کی پیدائش کے بعد اپنے بڑھتے ہوئے وزن سے کافی پریشان تھیں ،لیکن انہوں نے سخت محنت اور ایکسر سائز کے ذریعے اپنا 12کلو وزن کم کر لیا ہے ، دسمبر میں بیٹے تیمور کی پیدائش کے بعد سے ہی وہ جسمانی طور پر پرانی وضع قطع میں واپس آنے کے لئے کافی محنت کر رہی ہیں۔

کرینہ تیمور علی خان کی پیدائش کے بعد ابتدا میں یوگا اور ہلکی پھلکی ورزش کرتی تھیں لیکن اب کرینہ نے اپنے معمولات میں ہیوی ایکسرسائز کو بھی شامل کر لیاہے۔بھارتی ٹی وی کا کہنا ہے کہ کرینہ کافی عرصے سے معروف نیوٹریشن رجوتا دیویکر کی تجویز کردہ غذاؤں پر عمل کرتی آئی ہیں،جس سے انہوں نے اب تک 12 کلو وزن کم کر لیا ہے اور اب بھی ان کی توجہ مزید وزن کم کرنے پر ہے۔اس حوالے سے کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ میں اپنے بڑھے ہوئے وزن میں کمی کے لئے کوئی جلد بازی نہیں کرنا چاہتی ،میرا ہدف صرف وہ وزن کم کرنا ہے جو میں نے دوران زچگی بڑھایا تھا،12کلو وزن کم ہونے پراب میں اپنے آپ کو ہلکا پھلکا، خوش اور توانائی سے بھرا محسوس کرنا چاہتی ہوں۔۔۔۔ میں اس دوران کوئی ایسا کام نہیں کروں گی جو کہ میرے لیے نقصان دہ ثابت ہو۔