مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی حالت زار افسوس ناک
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 24, 2016 | 16:47 شام

سری نگر: (مانیٹرنگ ڈیسک): جنت نظیر مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج کی موجودگی سے جہنم بن گیا۔ مقبوضہ وادی میں 7 دہائیوں سے جاری ظلم نے کشمیریوں کو ذہنی مریض بنا دیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق 1988 میں سولہ سو افراد نے ذہنی مسائل کے باعث طبی معائنہ کرایا۔ 1990 میں یہ تعداد 1 لاکھ تک جا پہنچی۔ نفسیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت تقریبا 16 لاکھ کشمیری ذہنی امراض کا شکار ہیں۔ کشیدہ صورتحال کا سب سے زیادہ اثر بچوں اور خواتین پر پڑتا ہے۔ تحقیق کے مطابق بارہمولا اور بڈگام کے رہائشیوں میں ذہنی امراض کی شرح
سب سے زیادہ ہے۔