بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، 2 روز میں کتنے کشمیری شہید کیے جانئے اس خبر میں

2020 ,جون 2



سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک): مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں صرف 2 روز کے دوران 15 کشمیری شہید ہوگئے۔ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں آج مزید 2 کشمیری شہید ہوگئے، دونوں نوجوانوں کو ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران گولیاں مارکر شہید کیا گیا جب کہ علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع راجوڑی میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران بدترین بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی، قابض فوج نے سرچ آپریشن کے دوران ظلم و بربریت کی انتہا کرتے ہوئے 13 کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کیا تھا۔

متعلقہ خبریں