خاتون کو اغواء کرنے کے بعد جنسی تشدد

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 06, 2016 | 18:23 شام

 

کویت (شفق ڈیسک) دو کویتی شہریوں کو ایک خاتون کو اغواء کرنیکے بعد جنسی تشدد کرنیکے جرم میں گرفتار کر لیا گیا تفصیلات کیمطابق ان دو شہریوں نے جن میں سے ایک کی عمر 28 سال جبکہ دوسرے کی عمر 22 سال بتائی جاتی ہے خاتون کو السالمیہ کے علاقہ سے اسکے گھرکے پاس سے اغواء کیا اور ضلع الجبریہ کے علاقہ ہوالی میں لے گئے۔ جہاں اسکے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔ تاہم عدالت میں ان دونوں شہریوں نے اعتراف جرم کرتے ہوئے یہ کہا کہ یہ جرم ان سے شراب کے اثر کی وجہ سے ہوا۔ تاہم تحقیقات کے دوران پولیس نے انک

ی گاڑی سے کیمکل اور شراب کی بوتلوں کو برآمد کیا ہے۔ پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسطرح کے کیسز میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔ لہذا ایسے جرائم کو روکنے کیلئے قوانین میں سختی لانیکی ضرورت ہے تاکہ کوئی بھی شخص اسطرح کے جرم کا ارتکاب نہ کر سکے۔