شرمندگی کیسی؟؟؟

2019 ,ستمبر 21



بیٹی بڑی ہو کر کالج ،یا یونیورسٹی جانا شروع ہوئی تو باپ نے بیٹی کو نصیحت کی کہ بیٹا کبھی اپنے دوستوں کو یہ نہ بتانا کہ تمہارا باپ صفائی کا کام کرتا ہے۔ یعنی خاکروب ہے۔ بیٹی کو بڑی حیرت ہوئی لیکن کہا کچھ نہیں ۔ تھوڑی دیر بعد بیٹی نے باپ کے ساتھ سیلفی بنائی۔۔۔ کالج گئی تو بڑے فخریہ انداز میں دوستوں کو وہ تصویر دکھائی اور بتایا کہ دیکھو میرا باپ خاکروب تھا۔۔۔۔۔ 

میری نظر میں پیشہ کوئی بھی ہو لیکن جو انسان محنت کی روزی کماتا ہے ہمیشہ سرخرو رہتا ہے اس لیے اپنے کام کو لے کر کبھی خود کو چھوٹا یا بڑا محسوس نہ کرو۔۔ محنت کرنے والوں کی عزت کرو۔۔۔ اور ان سے سیکھو۔۔۔ شرمندہ تو انہیں ہونا چاہئے جو مانگ کر کھاتے ہیں اور محنت سے جی چراتے ہیں۔۔۔۔ 

متعلقہ خبریں