خواجہ آصف کے خطرناک ارادے،عمران کا کی تاک میں رہنے لگے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 19, 2016 | 18:25 شام

اسلام آباد: (مانیٹرنگ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان آج پھر شور شرابا کرتے رہے۔ گو گو، نو، نو کے نعروں سے ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرتا رہا۔ اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں اجلاس دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا۔ دانیال عزیز کے پوائنٹ آف آرڈر پر بولنے پر اپوزیشن ارکان غصے میں آ گئے۔ پی ٹی آئی ارکان نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور شدید نعرے بازی کی۔ اسپیکر کی طرف سے اپوزیشن ارکان کو نشستوں پر بیٹھنے اور خاموش رہنے کی اپیلیں بے سود ثابت ہوئیں۔ایاز صادق نے تنبیہہ کی کہ اپوزیشن فیصلہ کر کے مکر گ

ئی۔ اسپیکر نے خورشید شاہ کو فلور دیا لیکن وہ نعرے بازی کے باعث بات نہ کر سکے۔ اپوزیشن ارکان کا کہنا تھا وزیراعظم خود ایوان میں آئیں کسی دوسرے کی وضاحت قبول نہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا قطری شہزادے کے خط نے ابہام پیدا کیا۔ دانیال عزیز نے پی ٹی آئی کے شور شرابے کو چھپکلی کی دم سے تشبیہہ دی اور کہا پہلے یہ بتائیں عمران خان کب اسمبلی آئیں گے۔ خواجہ آصٖف نے بھی جملہ کسا روز عمران خان کا انتظار کرتا ہوں کسی دن اس پردہ نشین کو بھی لے آئیں۔