ایک اور منہ زور وزیرکی قربانی کا فیصلہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 13, 2016 | 05:16 صبح

 

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) خواجہ آصف سے وزارت دفاع کا قلمدان لے کر زاہد حامد کو دیا جارہا ہے۔ ان کو شاید  فوج کو مطمئن کرنے کے لئے اس وزارت سے الگ کیا جارہا ہے  نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے پروگرام”خبردار” میں آغاماجد کا وزارتوں کی تبدیلی کے حوالے سے مخبری دیتے ہوئے کہنا تھا کہ خواجہ آصف سے وزارت دفاع کا قلم دان لے کر وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کو دیاجا رہاہے . لیکن خواجہ آصف کے پاس ابھی بھی پانی و بجلی کی وزارت باقی ہے۔انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ حکومت نے اپنے

ایک بکرے کی قربانی دی تھی۔حکومت کی جانب سے نیوز لیک کا معاملہ چھپانے کی بہت کوشش کی گئی تھی مگرجب کہیں سے کچھ نہ ہوا توانہوں نے بے تکا سا کمیشن بنا دیا ،یہ کمیشن ملزم کو بار بار بلائے گا لیکن ملزم نہیں آئے گاکیونکہ وہ بیرون ملک فرار ہوچکا ہے۔آغا ماجد کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایف آئی کی ہاوسنگ سوسائٹی میں 80 کروڑ روپے کے گھپلے ہوئے ہیں جن میں سینئر افسران ملوث ہیں۔