ایک سال میں بھارت نے کتنی دفعہ سیز فائز کی خلاف ورزی کی ہے؟ جانیے اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 07, 2016 | 05:33 صبح

 لاہور(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر پانی و بجلی و دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت اپنے اندورنی مسائل پر پردہ ڈالنے کیلئے ورکنگ باؤنڈری پر نہتے شہریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ ایک سال میں بھارت نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر ایک سو 180 مرتبہ سیز فائز کی خلاف ورزی کی ہے۔خواجہ آصف ورکنگ باؤنڈری کے گاؤں کندن پور میں شہریوں کے ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقعہ پر ممبر قومی اسمبلی چوہدری ارمغان سبحانی، ممبر صوبائی اسمبلی ارشد جاوید وڑائچ، سابق ایم پی اے چوہدری اخلا ق احمد ،چوہدری عبدالرزاق بھی موجود تھے۔خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بھارت کے اندر آزادی کی متعددتحریکیں زور پکڑ رہی ہیں۔جس کی بناء پر وہ نہتے کشمیریوں اور سیالکوٹ میں مقیم مہاجرین جموں وکشمیر پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ اور گولہ باری کررہاہے۔ بھارت کے اس جارخانہ عمل کی وجہ سے برصغیر کا امن وامان تباہ ہورہاہے۔ اور بھارت ہی ہماری مغربی سرحدوں اور کوئٹہ وہشت گردی واقعات میں ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ 119دن سے مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک چلانے والے پرامن شہریوں پر بھارت فوجی بربریت کے ذریعے آزادی کی تحریک کو دبانے کی کوشش کررہا ہے۔ لیکن کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور پاکستانی بھی ان کی اخلاقی اور سفارتی مدد کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔