کس منہ سے کورٹ جائوگے حضرت!

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 21, 2016 | 04:11 صبح

اسلام آبد(مانیٹرنگ)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے ریگولیڑی ادارے وزارتوں کے ماتحت کرنے سے کرپشن کی داستانیں رقم ہوں گی ، کرپٹ تھے تو حکومت نے ہمیں گلے کیوں لگایا۔ وزیر داخلہ کی کارکردگی بہتر ہوتی تو کمشن سانحہ کوئٹہ پر ایسی رپورٹ کیوں دیتا۔ اسلام آباد میں خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ریگولیڑی اداروں کو وزارتوں کے ماتحت اس وقت کیا گیا جب کرپشن کی دھمال پڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا گیارہ سال جیلوں میں ڈال کر کیا ثابت کیا گیا، ہم اگر کرپٹ تھے تو حکومت نے ہمیں گلے کیوں لگایا۔ خورشید

شاہ نے کہا وزیر داخلہ کی کارکردگی بہتر ہوتی تو کمشن سانحہ کوئٹہ پر ایسی رپورٹ کیوں دیتا۔ انہوں نے ریگولیٹری اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کرنے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا فیصلے کے خلاف پارلیمنٹ اور سڑکوں سمیت تمام فورمز استعمال کریں گے۔ اس سے وفاق کمزور ہو گا۔

عدالوں کے بارے میں انہوں نے چند دن قبل کہا تھا کہ انہیں پتہ ہے کہ فیصلے کیسے ہوتے ہیں اسی لئے ہم نے تحریک انصاف کو سپریم کورٹ جانے سے روکا تھا۔اب وہ خود سپریم کورٹ جانے کا اعلان کررہے ہیں۔