دوست محمد کھوسہ کس پارٹی میں جارہے ہیں،بڑی خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 11, 2017 | 12:16 شام

لاہور (نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن ) کے سینئر ترین رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب سرداردوست محمد کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان تمام خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہاگیا تھا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں ۔دوست محمد کھوسہ کا کہنا تھا کہ سیاست میں بے موسم فیصلے کرنا عقلمندی نہیں ہے ۔ان کے بھائی جو تحریک انصاف میں ہیں انھوں نے 15جنوری کو ڈیرہ غازی خان میں جلسہ کرنا ہے اسی بناپر ایسی افواہیں گردش کررہی ہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ ان کے مختلف جماعتوں سے رابطے ہیں اور پارٹی میں شمولیت کا فیص

لہ وہ حلقے کی عوام اور ساتھیوں سے مشاورت کے بعد ہی کریں گے۔