آپ ہوائی جہاز میں سفر کر رہے ہیں ۔ جس میں 500 اینٹیں ہیں ۔ آپ نے ایک اینٹ نیچے پھینک دی ۔ باقی کتنی بچیں ؟ امیدوار : 499 انٹرویور : بالکل ٹھیک ۔

2017 ,نومبر 6



انٹرویور :
آپ ہوائی جہاز میں سفر کر رہے ہیں ۔ جس میں 500 اینٹیں ہیں ۔
آپ نے ایک اینٹ نیچے پھینک دی ۔ باقی کتنی بچیں ؟

امیدوار : 499

انٹرویور : بالکل ٹھیک ۔

 ہاتھی کو تین اسٹیپ میں فریج میں کیسے رکھیں گے ؟

امیدوار : فرج کھولا ۔ ہاتھی رکھا ۔ فرج بند کر دیا ۔

انٹرویور : بالکل صحیح ۔ ہرن کو چار اسٹیپ میں فرج کیسے رکھیں گے ۔

امیدوار : فرج کھولا ۔ ہاتھی نکالا ۔ ہرن کو ڈالا ۔ فرج بند کیا ۔

انٹرویور : ٹھیک ہے ۔

 شیر کی سالگرہ ہے ۔ تمام جانور آئے ہیں ۔ سوائے ایک کے ۔ وہ کون سا جانور ہے ؟

امیدوار : ہرن ۔ کیوں کہ وہ فرج میں ہے ۔

انٹرویور : بالکل ٹھیک ۔

 ایک بوڑھی عورت نے ایک جھیل پار کرنی ہے جس میں مگر مچھ رہتے ہیں ۔ وہ کیسے پار کرے ؟

امیدوار : بے فکر ہو کر پار کر لے ۔ سارے مگرمچھ شیر کی سالگرہ میں گئے ہوئے ہیں ۔

انٹرویور : ہاں مگر جھیل پار کرتے ہوئے بوڑھی عورت پھر بھی مر گئی ۔ بتائیں کیوں ؟

امیدوار : مم میرا خیال ہے کہ وہ ڈوب گئی ہو گی جھیل میں ؟

انٹرویور : جی نہیں ۔ اس کے سر پر اوپر سے ایک اینٹ آ کر گری تھی ۔
اب آپ جا سکتے ہیں خداحافظ
آپ اس نوکری کے قابل نہیں ہیں

متعلقہ خبریں