پہلے نواز شریف پھر عمران خان نااہل ہوں گے: خورشید شاہ

2017 ,مئی 30



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک):اس طرح باقی پاکستانی سیاست میں پیچھے رہ جائیں گے گنگا نہائے ہوئے آصف زرداری صاحب۔ جن کے صدقے واری خورشید شاہ اور ان کے جیسے پاکباز پیپلز پارٹی کے سابق وزیر مشیر اور حکومت سندھ کے موجودہ کرتا دھرتا ہو رہے ہیں۔ زرداری صاحب کی اہلیت کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ ان سب پاک باز چیلوں کے گرو ہیں۔ جن کی پاک دامنی کا یہ حال ہے کہ ’’دامن نحوڑ دیں تو فرشتے وضو کریں‘‘۔ اب خورشید شاہ اور ان کے باقی رفقا اگر نواز شریف اور عمران خان کو ایک ہی سکے کے دو رخ قرار دے رہے ہیں تو یہ ان کی کسر نفسی ہے۔ ورنہ اس وقت یہ دونوں عوام کے ترازو میں تل رہے ہیں۔ اگلے سال عوام ان میں سے کسی ایک کا فیصلہ کریں گے کہ ان میں سے کس کا انتخاب کریں کسے ووٹ دیں۔ اس کے باوجود آصف زرداری صاحب کے رخ روشن کا دور دور تک پاکستان کے سیاسی افق پر کوئی کردار ادا کرنے کا وسیلہ بنتا کہیں سے بھی نظر نہیں آ رہا۔ شاہ صاحب کا…؎

گلیاں ہو جان سنجیاں وچ مرزا یار پھرے

والا خواب شاید ہی تعبیر پا سکے۔ مگر ’’دل کے خوش رکھنے کو غالب یہ خیال اچھا ہے‘‘ انہیں بھی حق ہے کہ وہ جیسا خواب چاہیں آنکھوں میں سجائیں مگر کم از کم شیخ چلی والے خواب تو نہ دیکھیں۔ سندھ کے علاوہ انہیں خیبر پی کے بلوچستان اور پنجاب میں زرداری صاحب اور بلاول جی کی پذیرائی سے اندازہ تو ہو جانا چاہئے کہ عوام کا موڈ کیا ہے، فی الحال تو وہ کسی کھوٹے سکے کو چلانے کے موڈ میں نہیں۔

متعلقہ خبریں