مردم شماری میں خواجہ سراﺅں کو شامل نہ کرنے پر وفاق سے جواب طلب

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 19, 2016 | 11:30 صبح


لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ میں مردم شماری میں خواجہ سراﺅں کو شامل نہ کرنے کے خلاف 9 جنوری کو وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل شیراز ذکاءایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے مارچ میں مردم شماری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مردم شماری میں خواجہ سراﺅں کو شامل نہیں کیا جا رہا۔ خواجہ سراﺅں کو مردم شماری میں شامل نہ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت خواجہ سراﺅں کو مردم شماری میں شامل کرنے

کا حکم دے ، عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت سے 9 جنوری کو جواب طلب کرلیا۔