بریکنگ نیوز: وزیردفاع خواجہ آصف کی اسرائیل کوایٹمی حملےکی دھمکی، اس کےبعدجوہواوہ کسی نےسوچابھی نہ تھا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 25, 2016 | 12:13 شام

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نےایک جعلی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے اسرائیل کو ایٹمی ہتھیاروں کی دھمکی دے ڈالی۔20 دسمبرکواے ڈبلیو نیوز نے اپنی ویب سائٹ پر ایک خبر شائع کی تھی جس میں دعویٰ کیاگیا کہ اسرائیل کےسابق وزیردفاع موشے یعلون نے دھمکی دی ہےکہ اگر پاکستان نے شام میں داعش کے خلاف بری فوج بھیجی تواسرائیل ایٹمی حملہ کرکے پاکستان کو تباہ کردے گا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس خبر کی تصدیق کیے بغیر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں اسرائیل کو ایٹمی ہتھیا

روں کی دھمکی دیتے ہوئے لکھا کہ، ‘اسرائیلی وزیر دفاع نے شام میں داعش کے خلاف پاکستان کے کردار پر ایٹمی حملے کی دھمکی دی ہے لیکن اسرائیل بھول گیا ہے کہ پاکستان بھی ایٹمی طاقت ہے’۔


وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے ٹوئیٹر پر شیئر کیے جانے والے اس پیغام کا نوٹس فوری طور پر اسرائیلی محکمہ دفاع نے لیا اور ان کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا۔اسرائیل کی وزارت دفاع نے اپنے ٹوئیٹ میں خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ‘پاکستان کے حوالے سے سابق اسرائیلی وزیر دفاع سے منسوب بیان جھوٹا ہے۔ انہوں نے کبھی ایسا نہیں کہا’۔وزارت دفاع نے یہ بھی کہا کہ ‘پاکستانی وزیر دفاع نے جس رپورٹ کا حوالہ دیا وہ بالکل جھوٹی ہے’۔اسرائیلی وزارت دفاع کی جانب سے تردید سامنے آنے کے بعد خواجہ آصف کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا تاہم ٹوئیٹر پر ان کے پیغام کو سیکڑوں صارفین نے ری ٹوئیٹ کیا ہے اور ان کی اس غلطی پر کافی تنقید کی بھی جارہی ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کافی سرگرم ہیں اور ہر بدلتی ہوئی صورتحال پر ان کے تبصرے ٹوئیٹر کے ذریعے سامنے آتے رہتے ہیں۔واضح رہے کہ اسی ویب سائٹ پر قبل ازیں ایک رپورٹ شائع ہوئی تھی جس میں لکھا تھا کہ ‘ہیلری کلنٹن ، ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فوجی بغاوت کی سازش کررہی ہیں’۔