حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کے عرس کے موقع پر پاکستانی زائرین کی بڑی تعداد اجمیر شریف پہنچ گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 03, 2017 | 07:22 صبح

اجمیر(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سے 400سے زائد زائرین حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کے مزار پر حاضری دینے کیلئے اجمیر شریف پہنچ گئے ۔ پاکستان سے 400سے عقیدت مند سفارتخانے کے حکام کے ہمراہ ایک خصوصی ٹرین کے ذریعے خواجہ معین الدین چشتی کے 805ویں عرس میں شرکت کرنے کیلئے پہنچے۔پاکستانی حکومت کی جانب سے مزار پر چادر چڑھائی جائے گی ۔ضلعی مجسٹریٹ گورو گوئل کا کہنا ہے کہ پڑوسی ملک سے زائرین کی آمد کے تناظر میں سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ۔پاکستانی زائرین کا قافلہ 8اپریل کو اجمیر سے وطن واپ

س روانہ ہوجائے گا۔