اب تک کی سب سے بڑی کامیابی : سکیورٹی فورسز نے کالعدم تنظیم کے امیر کو ہلاک کردیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 17, 2017 | 09:47 صبح
کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ) شہر قائد میں آج علی الصبح رینجرز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہونے والے 2 دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد جماعت الاحرار اور لشکر جھنگوی کراچی کے امیر تھے۔ ذرائع کے مطابق ملک تصدق لشکر جھنگوی کراچی کا امیر تھا اور آصف چھوٹو، آصف رمزی نعیم بخاری کا قریبی ساتھی تھا۔ ملک تصدیق طویل عرصے سے عبادت گاہوں اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے دہشت گرد کی شناخت جماعت الاحرار کراچی کے امیر نوشاد عرف لالہ یونس عرف شمس ماما کے طور پر ہوئی ہے اور یہ دونوں دہشت گرد سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھے۔