بلوچستان میں کنگ سلمان ریلیف پاکستان کی جانب سے موسم سرما کے امدادی سامان کی تقسیم کا عمل مکمل۔

2021 ,دسمبر 29



کنگ سلمان ریلیف پاکستان کی جانب سے صوبہ بلوچستان کے سرد ترین علاقوں میں گذشتہ روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے مستحق افراد میں سردیوں کے امدادی پیکج کی تقسیم کا آغاز گذشتہ ماہ کیا تھا۔ اس پیکج کے تحت بلوچستان کے 10 اضلاع میں ریلیف پیکیج تقسیم کیا گیا جبکہ ہرنائی کے 10 ہزار زلزلہ متاثرین گھرانوں کے علاوہ بکا خیل کیمپ کے 2100 شمالی وزیرستان IDPs میں بھی ریلیف پیکیج تقسیم کیا گیا ۔ پیکیج میں 58000 رضائیاں اور 29000 کٹس بیں جن میں مردانہ زنانہ گرم شالیں اور بچوں و بڑوں کے لیے گرم ملبوسات شامل تھیں ۔ کنگ سلمان کا یہ ریلیف پیکیج این ڈی ایم اے ، صوبائی حکومت اور پاکستانی غیر سرکاری تنظیم کی مدد سے شفاف طریقے سے مکررہ وقت پر تقیسم کیا گیا جس سے مجموعی طور پر 2 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوہے۔

متعلقہ خبریں