پیشانی کا بوسہ کیا ظاہر کرتا ہے۔۔۔ جان کر آپ بھی حیران ہوں گے۔

2017 ,جون 24



لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)بوسہ شدت وگرمی جذبات کا اظہار ہوتا ہے لیکن اس سے بڑھ کر احترام محبت اور عقیدت و شفقت بھی بوسہ سے ٹپکتی ہے تاہم اس کا انحصار ،عمر،مقام اور تعلق پر ہوتا ہے جبکہ یہ بھی کہ بوسہ چہرے کے کس مقام عضو کا لیا گیا ہے۔خیر ہر بوسے کی زبان اور قسم الگ ہوتی ہے لیکن جو بوسہ پیشانی پر دیا جاتا ہے اسکا مطلب بہت عام ہے ۔پیشانی پر بوسہ لینے والے کا مقصد اپنے جذبات کا اظہار ان الفاظ میں کیا جاسکتا ہے کہ ایسا انسان بوسہ لیتے ہوئے دراصل یہ کہتا ہے ” میں آپ کا بہت احترام کرتا ہوں،آپ کا مدد گار میںہوں،میں آپ کی حفاظت کروں گااور آپ اس بارے میں بے فکر ہوجائیں کیونکہ یہ بوسہ میرے دل سے نکلا ہے ۔آپ میرے لیئے بہت قیمتی انسان ہیں ۔میں آپ کا ہوں اور میرے لئے ایک بچے کی طرح ہیں“گویاپیشانی کے بوسے میں وفا،ممتا شفقت پدری اور اخلاص ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں