ایمزون کے گوداموں میں حیران کن طریقہ سے ترسیل کا کام
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 02, 2016 | 17:33 شام

کوریا (شفق ڈیسک) ایمزون کے تمام گوداموں میں 3000 انسان، مشینیں اور ایک پیچیدہ لاجسٹک سافٹ وئیر اشیاء کی ترسیل کا کام کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے اشیاء صارفین تک دو دن اور بعض دفعہ اس سے بھی کم وقت میں پہنچتی ہیں۔ سی نیٹ نے ایمزون کے ایک گودام کا دورہ کیا اور اس کی 360 ویڈیو یوٹیوب پر اپ لوڈ کی ہے۔ ایمزون میں اشیاء کی ترسیل کا عمل کیوا(Kiva) نامی روبوٹ شروع کرتے ہیں۔ یہ روبوٹ شیلف کو ملازمین کے پاس لاتے ہیں۔ شیلف کی سکرین ملازمین کو بتاتی ہے کہ اس سے کیا نکالنا ہے۔ ملازمین شیلف سے اشیاء نکال کر پیل
ی رنگ کی ٹوکری میں ڈالتے ہیں۔ جس کے بعد یہ ٹوکری خودکار نظام کے تحت دوسرے ملازمین کے پاس پہنچتی ہے۔ کئی ملازمین سے ہوتی ہوئی یہ آخر میں پھر روبوٹ کے پاس پہنچتی ہے جو ایڈریس کو سکین کر کے ایڈریس کی درستی کو چیک کرتا ہے۔ اس کے بعد اشیاء بھیجنے کیلئے تیار ہوتی ہیں۔ دیکھنے میں یہ تمام طریقہ کار بہت پیچیدہ لگتا ہے مگر ایمزون نے اسے اپنے لئے کافی آسان بنا لیا ہے۔