خیبر پختونخوا حکومت کا چوہدری نثار اور کمانڈر ایف پر مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 03, 2016 | 18:13 شام

 

پشاور(مانیٹرنگ) خیبر پختونخوا حکومت نے 31 اکتوبر کو راستہ روکنے پر وزیر داخلہ چوہدری نثار سمیت آئی جی پنجاب اور کمانڈنٹ ایف سی کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے 31 اکتوبر کو تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت کے لیے آنے والے کارکنان کا راستہ روکنے پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ صوبائی ح

کومت آئی پنجاب اور کمانڈنٹ ایف سی لیاقت خان کے خلاف بھی مقدمہ دراج کرائے گی۔

ترجمان خیبرپختونخوا حکومت مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ ہم پر رات بھر تشدد اور شیلنگ کی گئی اور ہم پر ربر کی گولیاں کیوں برسائی گئیں، ہم پوچھتے ہیں کہ کس قانون کے تحت ہمارا راستہ روکا گیا، اس اقدام پر تمام ذمہ داروں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرائیں گے۔