خورشید شاہ نے ایسا کیا کہہ دیا کہ لیگی ہاکس کے طوطے اڑ گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 09, 2016 | 18:17 شام

سکھر(مانیٹرنگ) سکھر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے ن لیگ کے ہاکس کے اوسان خطا کردیئے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کے سربراہ پر اگر کرپشن کا الزام ہو تو فیصلے عوام کو کرنے چاہئیں، پاناما لیکس میں وزیراعظم نواز شریف بری طرح پھنس چکے ہیں تاہم فیصلے سڑکوں کے بجائے پارلیمنٹ میں ہونے چاہئیں۔ ہماری جنگ پارلیمنٹ کے لیے ہوتی ہے کیونکہ اگر فیصلے سڑکوں پر ہونے لگیں تو پھر پارلیمنٹ کی کیا ضرورت ہے، ایک جماعت نے اسلام آباد کو سیل کرنے کی بڑی بات کردی ہے تاہم سڑکوں پر آنے سے فرد واحد کو ہی فائدہ ہوگ
ا۔