کویت کی ویزہ پالیسی میں تبدیلی نہ آسکی پاکستانیوں کے لئے ویزے بدستور بند

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 22, 2016 | 10:20 صبح

کویت سٹی(مانیٹرنگ)کویت کی  ویزہ پالیسی میں تبدیلی نہ آسکی پاکستانیوں کے لئے ویزے بدستور بند ہیں۔کویت جانے میں دلچسپی رکھنے والوں پریشانی میں اضافہ ہونے لگا۔کویت کی وزارت داخلہ نے پاکستان ، ایران اور افغانستان سمیت چھ ملکوں کے حوالے سے اپنی سابقہ ویزا پالیسی برقرار رکھتے ہوئے ان چھ ملکوں کے شہریوں کے لیے ویزا جاری کرنے اور ان کے کویت میں داخل ہونے پر قدغنیں جاری رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہوا  ہے۔ ان چھ ممالک میں عراق، یمن اور شام بھی شامل رہے ہیں۔

وزارت داخلہ نے اپنی  و

یزا پالیسی سے دنیا بھر میں موجود اپنے سفارتخانوں اور قونصل خانوں کو آگاہ کیا ہے کہ انہیں یہ اجازت ہو گی کہ وہ ہر قسم کے وزٹ ویزے ان چھ ملکوں کے استثناء کے ساتھ جاری کر سکیں جن پر اس سے پہلے ہی بوجوہ پابندی عاید کر دی گئی تھیں۔ ان ممالک کے علاوہ قواعد کے مطابق شرائط پوری کرنے والے ہر ملک کے شہریوں کو ویزا جاری کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے پاکستان، افغانستان، ایران، شام، یمن اور عراق پر 2011 سے پابندی چلی آ رہی ہے۔