نئی دہلی۔(مانیٹرنگ)نوٹ بندی کے بعد ملک کی زیادہ تر آبادی کیش کے لئے بینک اور اے ٹی ایم کے چکر کاٹ رہی ہے۔ لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جن کو نوٹ بندی نے زور کا جھٹکا دیا ہے۔ کچھ ایسا ہی ہوا مین پوری کی ایک خاتون کانسٹیبل کے ساتھ، جس کے بعد اس کی راتوں کی نیند اڑ گئی اور جیتے جیتے کوما میں جانے کی بات کہنے لگی۔
نوٹ بندی کے دور میں زیادہ تر لوگ کیش کی قلت سے پریشان ہیں۔ لیکن، مین پوری کی ایک خاتون کانسٹیبل کی اس وقت قسمت چمک گئی جب اسے پتہ چلا کہ اس کے بینک اکاؤنٹ میں ایک ارب روپے جمع ہوئے
ہیں۔ اتنی بڑی رقم اپنے اکاؤنٹ میں دیکھ کر خاتون کانسٹیبل کی خوشی کا ٹھکانا نہیں رہا۔