ان 80 افراد کو فوراً گرفتار کرو: حکومت پنجاب نے دہشت گردی کو روکنے کا فیصلہ کر لیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 17, 2017 | 12:15 شام

لاہور(ویب ڈیسک)حکومت پنجاب نے  امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے فورتھ شیڈول میں شامل80افراد کو حرا ست میں لینے کا فیصلہ کر لیا ہے  جبکہ پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے کارندوں سمیت 112انتہائی مطلوب افراد کی گر فتاری کے باقاعدہ منظوری دیدی گئی ہے  ۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان کے زیر صدارت جمعہ کے روز انتہائی اہم ہنگامی اجلاس منعقد ہو ا جس میں آئی جی پنجاب ‘چیف سیکرٹری ‘ہوم سیکرٹری ‘سپیشل برانچ سمیت دیگر انٹیلی جنس ادارں کے نمائندگان کے شر یک ہوئے اور صوبے میں دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کی حکمت عملی بنانے سمیت دیگر امور کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی۔

 اور ان گر فتاریوں کو یقینی بنانے کیلئے ٹیمیں بھی تشکیل دیدیں گئیں ۔(ش س م)