لاہور سے انتہائی افسوسناک خبر :دہشت گرد پھر کامیاب ، پاک فوج کے جوانوں پر حملہ: متعدد شہادتوں کی اطلاع آگئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 05, 2017 | 09:03 صبح
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں بیدیاں روڈ پر وین پر خود کش حملے میں4 فوجی اہلکار اور 2 شہری شہید ہو گئے، دھماکے میں 22 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق وین میں سوار افراد مردم شماری کیلئے جارہے تھے، دھماکے کے بعد وین میں آگ بھڑک اٹھی ۔
واقعے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ امدادی کارکنوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا، جہاں زخمیوں میں 4افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔