غریب طلباءوطالبات کے لیے خوشخبری ،لاہور ہائیکورٹ نے بڑی پابندی ختم کردی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 03, 2016 | 14:32 شام

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے میٹرک کرنے کے بعد پانچ سال تک فارغ رہنے والے طالب علموں کے دوبارہ تعلیم حاصل کرنے پر پابندی کا خاتمہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے میٹرک کرنے کے بعد پانچ سال تک فار غ رہنے والے طالب علموں پر دوبارہ تعلیم حاصل کرنے پر پابندی سے متعلق ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری ایجوکیشن سمیت فریقین کو 18 اکتوبر کیلئے نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔(ش س ۔ع)