پانامہ لہکس میں ایسی خوشخبری مل گئی کہ شریف فیملی باغ باغ ہوگئی،کارکن جھوم اٹھے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 06, 2016 | 05:36 صبح

اسلام آباد(مانیٹرنگ )بین الاقوامی چارٹرد ٹرڈفرم ”فرگوسن“ نے وزیراعظم نوازشریف کے ٹیکس گوشوارے قانونی اور درست قرار دے دیئے ہیں۔ فرگوسن کے مطابق وزیراعظم اور مریم نوازکےٹیکس گوشواروں میں کوئی تضاد نہیں۔ شریف فیملی نے چارٹرڈ فرم فرگوسن سے نواز شریف اور مریم نواز کے ٹیکس گوشواروں کے بارے میں رائے مانگی تھی۔ فرگوسن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پلاٹ خریداری کے معاملے پر اپوزیشن کی تنقید بے بنیاد ہے۔ وزیراعظم نے دو ہزار گیارہ کے گوشواروں میں مریم نوازکواپنے زیر کفالت ظاہر نہیں کیاتھا۔ اس

وقت گوشوارے میں خود کفیل اولاد کا کالم الگ سے نہیں تھا بعد میں مریم نواز نے پراپرٹی اپنے گوشوارے میں ظاہر کردی تھی۔

وزیراعظم نوازشریف نے دوہزارگیارہ میں اپنی صاحبزادی کے نام خریداگیا پلاٹ اس وقت کے ٹیکس گوشواروں کے درست کالم میں درج کیا۔مریم نواز کا نام کالم بارہ میں اس لیے درج کرنا پڑا کیونکہ ٹیکس گوشواروں میں اس وقت اولاد کا کالم موجود ہی نہیں تھا جو خود کفیل ہو،ایف بی آر نے ٹیکس گوشواروں کے فارم میں تبدیلی دوہزار پندرہ میں کی۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پلاٹ کی خریداری کے وقت مریم نواز خود بھی ٹیکس گزار تھیں۔ انہوں اگلے سال بینک ذرائع سے رقم ادا کر کے پلاٹ اپنے نام کرا لیا جس کا ذکر آئندہ کے گوشواروں میں موجود ہے