کمیٹی اور کمیشن کا نام ونشان نہیں، ایک طاقتور وزیرنے فیصلہ بھی سنا دیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 06, 2016 | 18:52 شام
لاہور(مانیٹرنگ) لاہور میں میڈیا سے گفت گو میں وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے ڈان کی منتازعہ خبر سے متعلق کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پرویز رشید کی قربانی دی گئی ہے، امید ہے کہ انکوائری میں پرویز رشید سرخرو ہوں گے، کل تک انکوائری ٹیم تشکیل پا جائے گی، ہائیکورٹ کے ریٹائرڈجج کمیٹی کی نمائندگی کریں گے۔متنازعہ خبر پر ان کا مزید کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا ہے کہ المیڈا کے پاس خبر پرویز رشید کی ملاقات سے پہلے تھی، سیرل نے ملاقات سے پہلے پرویز رشید کو خبر پر میسج کیا تھا۔