آئندہ آپ یہ برانڈ نہیں پی سکیں گے ، ڈی سی او لاہور نے ناقابل یقین قدم اٹھا لیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 28, 2016 | 07:35 صبح

لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) ڈی سی او لاہور کی ہدایت پر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کی جانب سے شہر بھر میں غیر قانونی سگریٹوں کی فروخت اور دیگر خلاف ورزیوں کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بیشتر ہول سیلرز اور ریٹیلرز سگریٹوں کی فروخت کے دوران ہیلتھ وارننگ قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہے ہیں۔اس آگاہی مہم میںدکانوں میں سٹیکرز لگانااور مارکیٹوں میں نمایاں مقامات پر پوسٹر اور بینر لگانا شامل ہیں۔ اس آگاہی مہم کے مواد میںدکانداروں کو سگریٹس سے متعلق قوانین کی
تین خلاف ورزیوں کے بارے میں معلومات دینا اور انہیں باور کروانا ہے کہ وہ قوانین پر عمل درآمد کر کے سزا سے بچیں۔
تفصیلات کے مطابق سگریٹ پرنٹنگ آف وارننگ آرڈیننس1979کے تحت سگریٹ پیکٹس پر اردو اور انگریزی زبان میں ہیلتھ وارننگ”تمباکو نوشی کا انجام، منہ کا کینسر: وزارت صحت“ اور حکومت پاکستان کی جانب سے لازم قرار دی گئی تصویر ی وارننگ کے بغیر سگر یٹوں کی فروخت غیر قانونی ہے۔ جبکہ افغانستان سے اسمگلنگ کے ذریعے پاکستان میں آنے والے سگریٹ پورے ملک میں بغیر کسی روک تھام کے فروخت ہو رہے ہیں۔اس کے علاوہ صحت قوانین کے مطابق کسی بھی ریٹیل شاپ کے باہر سگریٹوں سے متعلق اشتہار ات لگانا منع ہے جبکہ دوکانوں کے باہر سگریٹوں سے متعلق پوسٹرز لگانا معمول بن چکا ہے۔مزید قانون کے مطابق اٹھارہ سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ فروخت نہیں کئے جا سکتے۔سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہورکے ذرائع کے مطابق آگاہی مہم کے پہلے مرحلے میں سگریٹوں سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کو خبردار کیا جائے گا تاہم اگر انتباہ کے باوجود دوکانداروں کی جانب سے خلاف ورزی جاری رہی تو قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔