انڈونیشیا: ہم جنس پرستی پر 2 افراد کوایسی سزا دی گئی کہ سب توبہ توبہ کراٹھے
بندہ آچے(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا میں ہم جنس پرستی کے الزام پر دونوں جوانوں کو 83,83 کوڑے مارے گئے۔ دونوں کی عمریں بالترتیب 20 اور 23 برس بتائی جاتی ہیں۔ جس وقت دونوں افراد کو سرعام سزا دی جا رہی تھی وہ سفید چوغے پہنے ہوئے توبہ توبہ کر رہے تھے ۔بندہ آچ صوبے میں مسجد کے سامنے سینکڑوں افراد کی موجودگی میں دونوں کو شرعی عدالت کی طرف سے سنائی گئی سزا پر عملدرآمد ہوا، شرکاء نے اس موقع پر شرکاء نے زور سے مارو اور یہ تمہارے لئے سبق ہے جیسے نعرے لگا رہے تھے ۔