جسم کی چربی کم کرنے کیلئے سب سے مفید قدرتی نسخہ

2017 ,اگست 30



اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ)جسم کی فالتو چربی جہاں بدھے پن کا باعث بنتی ہے وہیں یہ کئی قسم کے عارضوں میں مبتلا ہونے کا باعث بنتی ہے۔ جسم کی فالتو چربی سے نجات کیلئے آپ نے کئی نسخے پڑھ یا سن رکھے ہوں گے لیکن آج ہم آپ کو چربی پگھلانے کے لئے دنیا کاسب سے طاقتور قدرتی نسخہ بتارہے ہیں۔اس نسخہ میں استعمال ہونے والے اجزا میں دو لیٹر صاف پانی،دو پارسلے کی گھٹیاں،تین لیموںاور بیکنگ سوڈا،بنانےکیلئے لیموں پر بیکنگ سوڈا کو اچھی طرح مل کر دھولیں کہ اس طرح لیموں پر موجود کیمیکل اتر جائے گا اور وہ صاف ہوجائیں گے۔ پانی کو ابالنے کے بعد کمرے کے درجہ حرارت پر ٹھندا کریں۔اب پارسلے اور لیموؤں کو باریک کاٹ کر پانی میں ڈال دیںاور پانی کو جار میں ڈال کراچھی طرح بند کردیں۔اس پانی کو رات فریج میں رکھ دیں اور اگلی صبح اچھی طرح ہلائیں اور خالی پیٹ 100ملی لیٹر پانی پی لیں۔

متعلقہ خبریں