پاکستان کا دل۔۔لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 17, 2017 | 10:07 صبح
لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ) مال روڈ دھماکے کی تحقیقات آگے بڑھنے لگیں۔ تحقیقاتی اداروں کو بڑی کامیابی ملی۔ حملے کے مرکزی کردار انوار الحق کی نشاندہی پر سی ٹی نے سرکلر روڈ کے ایک دربار کے قریب چھاپہ مارا اور چار مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔پکڑے گئے دہشت گردوں میں عرفان خان، عطاءالرحمان، عبد اللہ، امام شاہ شامل ہیں۔
سی ٹی ڈی نے تیار خودکش جیکٹس اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کر لیا۔ دہشت گردوں میں سے تین کا تعلق مہمند ایجنسی اور ایک باجوڑ ایجنسی سے ہے۔ تفتیش کیلئے چاروں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔