ہمارا سفر بہت مختصر ہے۔۔۔

2022 ,فروری 19



"ہمارا سفر بہت مختصر ہے" میں نے اس تحریر کو کم از کم پانچ بار پڑھا ہے۔ ایک حقیقت پر مبنی خوبصورت تحریر۔۔۔ ایک خاتون تیزی سے بس میں سوار ہوئی اور ایک دوسری خاتون کے برابر کی نشست پر بیٹھیں تب ان کے پرس سے ساتھ بیٹھی خاتون کو چوٹ لگی۔۔۔ دوسری خاتون خاموش رہیں، اس خاتون کو خاموش دیکھ کر پہلی خاتون نے سوال کیا کہ آپ میرے پرس سے چوٹ پہنچنے کے باوجود خاموش کیوں رہیں۔۔۔؟ وہ خاتون مسکرائی اور بولی: "ایک معمولی سے چیز کے لیے مجھے برہم ہونے کے لیے کوئی ضرورت نہیں تھی جبکہ ہمارا ایک دوسرے کے ساتھ سفر نہایت مختصر ہے ، کیونکہ میں اگلے اسٹاپ پر اترنے والی ہوں" اس جواب نے اس عورت کو بےچین کردیا اس نے اس عورت سے معافی طلب کی اور جو الفاظ سوچے وہ سنہری حروف سے لکھنے کے لائق ہیں۔۔۔ ہم میں سے ہر شخص کو یہ سوچنا چاہیے کہ دنیا میں ہمارا وقت بہت مختصر ہے، اس مختصر وقت کو بےجا بحث و تکرار، حسد، کدورت اور دیگر رنجشوں سے تاریک نہیں کرنا چاہیے اور یہ خراب رویے وقت اور توانائی کی بربادی کا سبب ہوتے ہیں۔۔۔ کیا کسی نے آپکی دل شکنی کی ہے۔۔۔؟ پرسکون رہیے سفر بہت مختصر ہے۔۔۔ کیا کسی نے آپکو دھوکا دیا ہے۔۔۔؟ مطمئن رہیں اور دباؤ کا شکار نہ ہوں۔۔۔ سفر بہت مختصر ہے۔۔۔ کیا کسی نے بلاسبب آپکی بےعزتی کی ہے۔۔۔؟ پرسکون رہیے اور نظرانداز کیجیے۔۔۔ سفر بہت مختصر ہے۔۔۔ کیا کسی نے آپ پر ناپسندیدہ تبصرہ کیا ہے۔۔۔؟ ہرسکون رہیے، نظرانداز اور معاف کیجیے، انکو اپنی دعا میں یاد رکھیں اور بغیر صلہ کے ان سے محبت کیجیے۔۔۔ سفر بہت مختصر ہے۔۔۔ ہر وہ تکلیف جو کسی دوسرے سے آپکو ملی، درحقیقت وہ اس وقت ہی تکلیف بنتی ہے جب آپ اسکے بارے میں سوچتے ہیں۔۔۔ یاد رکھیے !!! ہمارا ایک دوسرے کے ساتھ سفر بہت مختصر ہے۔۔۔ کوئی اس سفر کی طوالت سے واقف نہیں، کل کسی نے نہیں دیکھا، کوئی نہیں جانتا کہ وہ اپنے مقام یا منزل پر کب پہنچے گا۔۔۔ اس لئے کہ ہمارا سفر بہت مختصر ہے۔۔۔ آئیں اپنے خاندان اور دوستوں کی تعریف کریں۔ ان سے ہنسی مذاق کیجیے، انکا احترام کیجیے، محبت کرنے والے اور درگزر کرنے والے بنیں۔۔۔ کیونکہ سفر بہت مختصر ہے۔۔۔ مسکراہٹیں بانٹیں، اپنا سفر اتنی ہی خوبصورتی سے اختیار کریں جیسا آپ اسکو خوبصورت دیکھنا چاہتے ہیں۔۔۔ "ہمارا سفر بہت مختصر ہے۔"

متعلقہ خبریں