سالانہ ونٹر لائٹ فیسٹیول نیوزی لینڈ کا شہر جگمگا اٹھا

2017 ,جولائی 22



آکلینڈ: (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کے شہر تورنگا میں سالانہ ونٹر لائٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ اس سالانہ لائٹ فیسٹیول میں ملک کے مختلف حصوں سے آئے لائٹ اور آڈیو وژوئل آرٹسٹ شریک ہوئے۔

لائٹ فیسٹیول کے موقع پرشہر کی مختلف عمارتوں اور جھیل پر لیزر لائٹس، ملٹی میڈیا لائٹ پراجیکشن اور سپیشل ایفکٹس کے شاندار شو کا اہتمام کیا گیا جسے دیکھنے کیلئے 10 ہزار سے زائد افراد نے جگمگاتے شہر کا رخ کیا۔

واضح رہے کہ رنگوں سے سجا یہ سالانہ فیسٹیول 2 روز تک جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔ لائٹس اور لیزرز کی مدد سے خوبصورت مناظر تخلیق دینے کے ساتھ ساتھ شہر کے مختلف حصوں میں کئی ماڈلز بھی بنائے گئے۔

متعلقہ خبریں