مہنگائی میں پسی عوام پر محرم الحرام میں بجلیاں گرادیں گئیں

2019 ,ستمبر 9



کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ)  محرم الحرام میں دودھ کی قلت کے پیش نظر مافیا نے بھی من مانے دام وصول کرنا شروع کردیے۔ شہر قائد میں محرم الحرام کے احترام میں دودھ سستا کرنے کی بجائے مافیا نے مہنگا کردیا۔

تفصیلات کیمطابق کراچی شہر میں95 روپے فی لیٹردودھ 140روپے میں فروخت ہونے لگا۔ بتایا گیا ہے کہ دکانیں بھی صبح اور شام کے مخصوص اوقات میں چند گھنٹوں کیلئے کھولی جاری ہیں اور زیادہ تر دودھ من مانی قیمت پر مخصوص دکانوں پر فروخت کیا جارہا ہے۔ 

دودھ فروشوں کا کہنا ہے کہ دودھ کی قیمت میں اضافہ فارمرز کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔ ان حالات میں حکومتی انتظامیہ نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔  مہنگائی کے پیش نظر لاہور میں بھی گوالوں نے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں