خواتین کو کس طرح کے مرد سب سے زیادہ پسند آتے ہیں؟ خواتین نے خود ہی سب سے خفیہ راز بے نقاب کردیا

2017 ,اپریل 19



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) عام تاثر ہے کہ خواتین کو خوبرو، ہینڈسم اور کڑیل مرد پسند ہوتے ہیں لیکن راز کی باتیں شیئر کرنے والی ایپلی کیشن پر خواتین نے اس تاثر کو یکسر غلط قرار دے دیا ہے۔ خواتین ایپلی کیشن پر بالخصوص اپنے شوہروں اور بالعموم مردوں کی وہ باتیں شیئر کر رہی ہیں جو ان کی نظروں میں مردوں کو زیادہ دلکش بنا دیتی ہیں۔ آپ کو حیرت ہو گی کہ اب تک خواتین نے جتنی بھی باتیں شیئر کی ہیں ان میں مرد کی جسمانی خوبصورتی کے متعلق ایک بھی نہیں ہے۔ زیادہ خواتین نے لکھا ہے کہ ’انہیں کھانا بنانے ، گھر کی صفائی ستھرائی و دیگر کام کرنے والے مرد زیادہ دلکش لگتے ہیں۔ایک خاتون نے لکھا کہ ”جب میں کسی مرد کو کھانا بناتے ہوئے دیکھتی ہوں تو وہ مجھے اس قدر دلکش لگتا ہے کہ میرا خود پر قابو رکھنا مشکل ہو جاتا ہے اور میرا دل پھٹ کر ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتا ہے۔“ ایک اور خاتون نے لکھا کہ ”جب کوئی شخص گھر کے برتن مانجھ رہا ہوتا ہے تو وہ مجھے 10گنا زیادہ دلکش لگتا ہے۔“ ایک بیوی نے لکھا کہ ”جب میرا شوہر گھر کا کام کاج کرتا ہے تو وہ مجھے سب سے زیادہ پرکشش لگتا ہے۔“ ایک اور شادی شدہ خاتون نے لکھا کہ” جب میرا شوہر کوئی مشقت والا کام کرتا ہے تو وہ مجھے بہت پیارا لگتا ہے۔ جب وہ ہمارے بیٹے کو پڑھا رہا ہوتا ہے تو مجھے اور بھی پرکشش لگتا ہے۔“ایک خاتون نے لکھا کہ ”مجھے اچھا لباس پہننے والا مرد بغیر شرٹ کے اس مرد سے زیادہ اچھا لگتا ہے جس نے خوب باڈی بنا رکھی ہو۔“ایک اور لڑکی نے لکھا کہ ”مجھے ذہین و فطین اور نرم دل والے مرد سب سے زیادہ پرکشش لگتے ہیں۔“ ایک اور لڑکی نے لکھا کہ ”جس مرد کی مسکراہٹ اچھی ہو وہ مجھے دوسروں سے 10گنا زیادہ پرکشش لگتا ہے۔“ ایک اور خاتون کا کہنا تھا کہ ”جو مرد گٹار یا کوئی اور ساز بجا لیتا ہو اس کی کشش میں 10گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔“

متعلقہ خبریں